اکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 10 خطرناک مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی
جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی، معصوم
شہریوں
اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث خطرناک دہشت گردوں کی
سزائے موت کی توثیق کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے
اداروں پر حملے کیے، وہ تعلیمی اداروں اور مواصلاتی انفراسٹرکچر پر حملوں
میں بھی ملوث تھے۔